English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی گلوکار علی سیٹھی دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹیول “کوچیلا”میں پرفارم کریں گے

القمر

سپر ہٹ گانے ’پسوڑی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکارعلی سیٹھی کیلیفورنیا کے صحرا کولوراڈو میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑےمیوزک فیسٹیول”کوچیلا” میں پرفارم کریں گے۔

سنگر، سونگ رائٹر اور کمپوزر علی سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعےاپنے مداحوں کو میوزک فیسٹیول “کوچیلا” میں آنے کی دعوت دیتے ہوئےامریکی  میوزک فیسٹیول کا شیڈول شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ “آجاؤ سارے کوچیلا ، 13 جنوری سے ٹکٹس پر سیل لگ رہی ہے”۔

انسٹا

” کوچیلا” امریکی میوزک فیسٹیول ہے جو کہ کیلیفورنیا کے صحرا کولوراڈو میں سالانہ بنیاد پر منعقد کیا جاتا ہے۔ اس میوزک فیسٹیول میں دنیا بھر سے بڑے اور نامور گلوکار  پرفارم کرتے ہیں ۔رواں برس منعقد ہونے والے اس میوزک فیسٹیول میں پاکستان سے علی سیٹھی جبکہ بھارت سے دلجیت دوسنجھ سمیت 160 سے زائد گلوکار اس فیسٹیول کا حصہ بنیں گے۔علی سیٹھی 14 اپریل سے شروع ہونے والے اس فیسٹیول کے دوسرے روز اپنے سُروں کا جادو بکھیریں گے۔

موسیقی کا یہ میلہ 14 سے 16 اپریل اور 21 سے 23 اپریل 2023 تک دو ویک اینڈ پر منعقد ہوگا۔

علی سیٹھی معروف میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے دوسرے پاکستانی موسیقار بن جائیں گے۔ اس سے قبل گریمی ایوارڈ یافتہ امریکن پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب اس فیسٹیول میں پرفارم کرکے اپنی آواز کا جادو بکھیر چکی ہیں۔

علی سیٹھی نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2011 میں اپنی پہلی البم Chaadar کے ساتھ کیا جسے ناقدین اور سامعین دونوں کی جانب سے یکساں طور پر پذیرائی حاصل ہوئی، البم میں ان کی روح پرور بااثر آواز اور اشتعال انگیز شاعرانہ دھنوں کی تعریف کی گئی۔

علی سیٹھی کے گانے کے انداز سے ان کی شاعری کی گہرائی نمایاں ہوتی ہے۔ انہیں کلاسکی لوک موسیقی میں مہارت حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے