ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی قوتوں کے حملے میں 2  شہری ہلاک اور 3  زخمی

اسرائیلی قوتوں  کے مقبوضہ دریائے اردن کے کنارے  پر چھاپے کے دوران شدید زخمی  ہونے والے 2  شہری ہلاک اور 3  زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ایک تحریری بیان کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع  موضع   قوباتیہ پر چھاپے کے دوران الہادی یوسف کو سینے میں اور حبیب کمیل کو سر  پر گولی مارتے ہوئے شدید زخمی کر دیا تھا۔

دو فلسطینی نوجوان  زیر علاج جنین اسٹیٹ اسپتال میں دم توڑ گئے۔

چھاپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے 3 فلسطینیوں کوبھی  زخمی کیا۔

بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کے خصوصی دستوں کی کمک کے ساتھ اس چھاپے کا مقصد محمد علی کامل نامی ایک مطلوب فلسطینی کو گرفتار کرنا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ چھاپوں کا سد باب کرنے کی کوشش  میں ہونے والے   فلسطینی مسلح  مزاحمت کاروں  اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں