English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی کوریا: ہم جوہری اسلحہ بنا سکتے ہیں

القمر

جنوبی کوریا انتظامیہ نے پہلی دفعہ "جوہری اسلحے کے حصول” کا پیغام دیا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک ییول نے دارالحکومت سیول میں ملک کے خارجہ و دفاعی امُور سے متعلقہ حکام کے ساتھ ملاقات کی اور بیانات جاری کئے ہیں۔

یون نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا جوہری اسلحے کا مالک بن سکتا ہے۔

انہوں نے، جوہری اسلحے کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "شمالی کوریا کی طرف سے جوہری خطرے میں اضافے کی صورت میں ہم اپنا جوہری اسلحہ تیّار کر سکتے ہیں اور اس میں بہت زیادہ عرصہ نہیں لگے گا”۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے 2022 میں علاقے میں 37  میزائل تجربے کئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے