ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن: PKK/YPG کے حامیوں کا مظاہرہ نہایت کریہہ حرکت ہے

سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بِل اسٹرام نے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بلدیہ عمارت کے سامنے  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حامیوں کی طرف سے اشتعالی مظاہرے کو "کریہہ” قرار دیا ہے۔

بِل اسٹروم نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلدیہ عمارت کے سامنے ایسا تمثیلی مظاہرہ کرنا جیسے عوام کی منتخب کردہ حکومت کے صدر کو پھانسی دی جا رہی ہے نہایت کراہت آمیز حرکت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سویڈن حکومت سیاسی موضوعات پر آزادانہ مباحث کی حمایت کرتی ہے لیکن سیاسی نمائندوں کے خلاف نفرت آمیز بیانات سے دُور رہنے کو ترجیح دیتی ہے۔

واضح رہے کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں تاریخی بلدیہ عمارت کے سامنے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حامی مظاہرین کے ایک گروپ نے صدر رجب طیب ایردوان کے پُتلے کو عمارت کے سامنے دار پر لٹکایا اور اس کے ویڈیو مناظر ٹویٹر سے شیئر کئے ہیں۔

یہ ویڈیو دہشت گرد تنظیم PKK/YPG سے منسلک سوشل میڈیا صفحات پر  شیئر کی گئی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو ہدف بنا کر دھمکیاں دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں