ترکیہ کے خشک میوہ جات کے شعبے نے 2022 میں 1 ارب 573 ملین 464 ہزار ڈالر کی برآمدات کی ہیں ۔
جنوب مشرقی اناطولین ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز (GAİB) سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق، ترک برآمد کنندگان نے 2022 میں 153 ممالک کو 498,926 ٹن خشک میوہ جات فروخت کیا گیا ۔
2021 میں 1 ارب 568 ملین 816 ہزار ڈالر فروخت کرنے والے اس شعبے کے برآمد کنندگان نے گزشتہ سال 1 ارب 573 ملین 464 ہزار ڈالر کی آمدنی حاصل کی تھی۔
سب سے زیادہ برآمدات 204 ملین 379 ہزار ڈالر کی جرمنی کو کی گئی ہیں ۔
جرمنی کے بعد بعد برطانیہ کو 154 ملین 269 ہزار ڈالر ، اور امریکہ کو 126 ملین 178 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔
