صدر رجب طیب ایردوان کے وکلاء نے سویڈن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG اسکینڈل سے متعلق ایک مجرمانہ شکایت درج کروائی ہے ۔
صدر ایردوان کے وکیل حسین آئدن نے کل سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حامیوں کی جانب سے صدر جمہوریہ کو ہدف بنانے والے دہشت گرد پروپیگنڈے کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔ ۔
حسین آئدن نے کہا ہے کہ انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر میں ایک مجرمانہ شکایت درج کروائی گئی ہے۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان میں کہا ہے کہ انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر میں ایک مجرمانہ شکایت درج کی گئی ہے جس میں سویڈن سٹاک ہوم میں مظاہروں میں ترکیہ اور صدر ایردوان کو ہدف بنانے سے متعلق دہشت گرد تنظیم کے مظاہروں کو جرم تشکیل دینے کے زمرے میں آنے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حامیوں کے ایک گروپ نے دارالحکومت سٹاک ہوم کے تاریخی سٹی ہال کے سامنے جمع ہوتے ہوئے صدر ایردوان کے پتلےکو لٹکانے کو شئیر کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم PKK/YPG سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ترکیہ اور صدر ایردوان کو ہدف بنانے اور دہمکیاں دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
