English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیاتی انتخابات؛ سامان منتقل کرنے والی گاڑیاں ڈسپیج سینٹر پہنچ گئیں

القمر

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتخابی سامان منتقل کرنے والی گاڑیاں ڈسپیج سینٹر پہنچ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں انتخابی سامان کو ڈسپیج سینٹر سے پولنگ اسٹیشنز منتقل کرنے والی گاڑیاں اضلاع کے مختلف مراکز پہنچ گئیں تاہم عملہ موقع پر موجود نہیں تھا۔

ریٹرننگ افسران کا کہنا ہے کہ 11 بجے کا وقت دیا گیا ہے جبکہ 12 بجے تک انتخابی سامان کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں انتخابی سامان کی ترسیل کے لیے مختلف مراکز بنائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خدشہ

دوسری جانب کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خدشہ ہے، اس حوالے سے پولیس حکام نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا واضح فیصلہ آچکا ہے، اب کوئی وجہ نہیں کہ بلدیاتی الیکشن التوا کا شکار ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے