English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ، شدید طوفان اور ہوا کے بگولوں نے 8 جانیں لے لیں

القمر

 جنوبی امریکی  ریاستوں میں شدید طوفان اور ہوا کے بگولوں کے باعث 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

ملکی پریس  میں شائع خبروں  کے مطابق، شدید طوفان نے بہت سے گھروں کو نقصان پہنچایا  اور ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔

جارجیا کے علاقے  بٹس میں گاڑی پر درخت گرنے سے 5 سالہ لڑکا ہلاک اور اس کے والدین میں سے ایک  کو شدید  چوٹیں آئیں۔

الاباما کےعلاقے  اوٹاگا میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

الاباما کے گورنر Kay Ivey نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ اوٹاگا، چیمبرز، کوسا، ڈلاس، ایلمور اور ٹلاپوسا علاقوں میں  ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

امریکہ میں بجلی کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ "PowerOutage.us” کے مطابق کل الاباما میں 14,255 اور جارجیا میں کم از کم 18,700 افراد بجلی سے محروم رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے