English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت کل بلدیاتی انتخابات کرانے پر رضامند ہوگئی

القمر

  کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کل ہی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کل کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے حکم پر راضی ہوگئی۔ سندھ حکومت نے پولیس اور ضلع انتظامیہ کو الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کی ہدایت کردی ہے۔

یہ پڑھیں: سندھ حکومت کی درخواست پھر مسترد؛ کراچی، حیدرآباد میں انتخابات کل ہی ہونگے، الیکشن کمیشن

سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک آئینی حکومت ہے اور آئین کے خلاف جاکر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، شدید سیکیورٹی خدشات ہیں لیکن الیکشن کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پرتصادم کا خدشہ ہے، وزیرداخلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے