ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، بلاول

لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔  

واضح رہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی جیت کے دعوے کیے جارہے ہیں۔

تاہم سماجی روابط کی ویب سائٹ پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کیا کہ ’پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان مار لیا۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کہا گیا کہ جامشورو کے بلدیاتی انتخابات میں 15 انتخابی نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں