ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کے نگراں وزیراعلی کا معاملہ، ن لیگ کا مشاورتی اجلاس طلب

 لاہور: پنجاب کے نگراں وزیراعلی کے معاملے پر غور کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ کی اعلی قیادت کی جانب سے طلب کیا گیا مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ اجلاس میں پنجاب میں نگراں وزیراعلی کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ احسن اقبال اور اسحاق ڈار سمیت ن لیگ کے دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں