جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں اپنے پنجرے سے فرار ہونے کے بعد ایک شخص اور کتے پر حملہ کرنے والے شیر کی تلاش جاری ہے۔
گوٹینگ پولیس کے ترجمان کرنل دیماکاٹسو سیلو کا کہنا ہے کہ جوہانسبرگ کے جنوب میں واکر ویل کے علاقے میں اپنے پنجرے سے فرار ہونے والے ایک شیر نے ایک 39 سالہ شخص اور ایک کتے پر حملہ کیا۔
حملہ آور زخمی ہوگیا، اور کتے کی حالت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
حملے کے بعد لاپتہ ہونے والے شیر کی تلاش جاری ہے۔
حکام نے رہائشیوں پر زور دیا ہےکہ وہ شیر کے ممکنہ حملوں سے چوکنا رہیں۔