ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر؛ پرویز الہیٰ، حمزہ شہباز کے پاس مشاورت کیلیے آج آخری روز

 لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا آئینی وقت آج رات 10 بجکر 10 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔

گورنر پنجاب نے 14 جنوری کی شب وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کو مشاورت کے لیے خط لکھا تھا۔

اپوزیشن کے نام تاحال سامنے نہیں آسکے جبکہ حکومتی اتحاد نے احمد نواز سکھیرا، ناصر کھوسہ اور نصیر خان کے نام گزشتہ روز گورنر کو تجویز کر دیے تھے۔

مزید پڑھیں؛ پرویز الہٰی کی جانب سے گورنر پنجاب کو نگراں وزیراعلیٰ کیلیے تین نام موصول

گورنر پنجاب نے یہ نام اتفاق رائے کے لیے اپوزیشن لیڈر کو بھی بھجوا دیے تھے جبکہ ان ناموں میں ناصر کھوسہ ذمہ داری لینے سے معذرت کرچکے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کے نمائندے ملک احمد خان نے گزشتہ روز فون پر وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی سے رابطہ کیا تھا، جس پر ملک احمد خان نے اپوزیشن کی جانب سے جلد نام بھجوانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں