English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا دورہ سوڈان، دو طرفہ تعلقات کی اہمیت اجاگر

القمر

ترک خفیہ ایجنسی  کے سربراہ  خاقان فیدان نے سوڈان میں ملکی بقا کونسل اور فوجی کمانڈر جنرل  عبدالفتاح البرہان سے ملاقات کی ۔

 کونسل نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ  جنرل برہان نے ترکیہ اور سوڈان کے درمیان تاریخی و قدیم تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین یہ دوستانہ تعلقات عوام کے باہمی مفادات کے پیش نظر مزید فروغ پائیں گے۔

 جنرل برہان نے مزید کہا کہ  خاقان فیدان کا یہ دورہ دو طرفہ تعاون میں فروغ کا غماز ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔

اس موقع پر خاقان فیدان نے بھی کہا کہ  میرا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون و رابطے کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔

فیدان نے اس کےعلاوہ بقا کونسل کے نائب صدر جنرل محمد حمدان داگالو حمیدی سے بھی صدارتی محل میں ملاقات کی جس میِں سوڈانی خفیہ ایجنسی کے صدر احمد ابراہیم مفّدل بھی شامل تھے۔

حمیدی نے کہا کہ  سوڈان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات اسٹریٹیجک نوعیت کے ہیں جو کہ دو طرفہ اور عالمی سطح پر موجود مسائل کے حل اور مشترکہ مفادات پر مبنی موضوعات کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔

 خاقان فیدان نے بھی اس کے جواب میں کہا کہ  سوڈان سے تعلقات کو ہر شعبے میں فروغ دینا ہمارے لیے اہم ہے، گزشتہ ماہ  دستخط شدہ عسکری و سماجی گروہوں کے درمیان ماحولیاتی معاہدے کی بدولت سوڈان میں استحکام کی بحالی میں مدد ملے گی جس کی ترکیہ بھی تائید کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے