ترکیہ میں گزشتہ سال غیر ملکیوں کی جانب سے خریدی گئی رہائش گاہوں کی تعداد ایک سال قبل کے مقابلے میں 15.2 فیصد زیادہ رہی ہے۔
گزشتہ سال ترکیہ بھر میں غیر ملکیوں کو 67 ہزار 490 مکانات فروخت کیے گئے۔
گزشتہ سال گھروں کی مجموعی فروخت میں غیر ملکیوں کا حصہ 4.5 فیصد تھا۔ استنبول 2022 میں 24 ہزار 953 رہائش گاہوں کی فروخت کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، انطالیہ 21 ہزار 860 رہائش گاہوں کی فروخت کے ساتھ دوسرے اور مرسین 4 ہزار 316 رہائش گاہوں کی فروخت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
روسی شہری گزشتہ سال ترکیہ میں 16 ہزار 312 مکانات خریدتے ہوئے اول نمبر پر رہے ہیں تو 8 ہزار 223 رہائش گاہوں کے ساتھ ایران اور 6 ہزار 241 رہائش گاہوں کے ساتھ عراقی شہریوں کا نمبر آتاہے۔
