وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ وہ پی کےکے کے معاملے میں ایران سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
وزیر خارجہ نے انقرہ میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہارکیا ۔
چاوش اولو نے کہا کہ ترکیہ اور ایران کے مابین مسلسل روابط بہتر تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں ، ایران چار عصروں سے مشترکہ حدود کا حامل ہمارا قدیم ہمسایہ اور برادر ملک ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اور ایران انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں بالمشافہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، پی کےکے کو ختم کرنے کےلیے ہم ضروری تدابیر اختیار کر رہے ہیں مگر افسوس کہ ایران میں پی کےکے کا وجود نظر آ رہا ہے جس پر ہمارے امور داخلہ اور دیگر سلامتی اداروں نے تمام ضروری معلومات ایران کو فراہم کی ہیں، باور رہے کہ ہماری جنگ دہشتگردوں سے ہے کرد برادر عوام سے نہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بھی کہاکہ سلامتی کے حوالے سے دونوں ملک مسلسل مشاورت میں ہیں،انسداد دہشتگردی میں ہم ترکیہ سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔
