English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دہشت گرد تنظیم PKK پر سویڈن اور فن لینڈ دونوں میں پابندی ہے: وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو

القمر

فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو نے کہا کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK پر سویڈن اور فن لینڈ دونوں میں پابندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم اس معاملے پر ترکیہ کے تحفظات کو دور کر سکتے ہیں۔

ڈیووس، سوئٹزرلینڈ میں پریس  کو بیان دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ  نیٹو کی رکنیت کے عمل کے دوران ترکیہ، فن لینڈ اور سویڈن کے درمیان ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا  ہے۔

انہوں نے کہا  کہ تینوں ممالک کے درمیان اب تک دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں، ہاوسٹو نے  کہا کہ تیسرت مذاکرات   اس سال کے اوائل میں ہوں گے۔

انہوں نے  ہونے والے مذاکرات میں ترکیہ   کی  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے  بارے میں    طویل مذکرات ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ "PKK سویڈن اور فن لینڈ دونوں میں ایک کالعدم تنظیم ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم اس معاملے پر ترکیہ کے تحفظات کو دور کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ان کے ملک اور سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے الگ الگ جائزہ لیا  گیاہے۔

فن لینڈ کے وزیر نے کہا کہ لیکن سویڈن کو نقشے سے ہٹانا اور اس طرح علاقائی سلامتی کا اندازہ لگانا مشکل ہے امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن جنہوں نے 28 جون کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں رکنیت کے لیے درخواست دی تھی کو ترکیہ نے  ویٹو  کردیا  ہے

انہوں نے کہا کہ  انقرہ جس نے دونوں ممالک کے ساتھ ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں ان دونوں ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے