صدر رجب طیب ایردوان نے عام حالات میں اٹھارہ جون کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی کی تایخ میں تبدیلی کرتے ہوئے 14 مئی کو منعقد کر نے کا اعلان کیا ہے۔
ترکیہ کی قومی اسمبلی کے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 14 مئی 2023 کو انتخابات کروانے سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کافی ہوچکا ہے ، فیصلہ اور مستقبل عوام ہی کا ہے اور ہم عوام ہی سے حمایت چاہتے ہیں۔
