ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں زلزلہ ،120 افراد زخمی

ایرانی صوبہ  مغربی آذربائیجان سے متصل ہوئے نامی شہر میں 5٫4 شدت کا زلزلہ آیا جس سے ایک سو بیس افراد زخمی ہو گئے۔

تسنیم خبر ایجنسی کےمطابق، 5٫4 شدت کا یہ زلزلہ  ہوئے شہر  میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر اڑھتیس منٹ پر آیا ۔

 مغربی آذربائیجان کے ہلال احمر کے صدر حامد محبوبی نے اس حوالے سے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے پانچ دیہاتوں میں بیس مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور اب تک ایک سو بیس افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ  علاقے میں پندرہ عدد امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں