English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چمن میں شدید برفباری کے باوجود فریضہ انجام دینے والے باہمت پولیو رضا کار

القمر

چمن: بلوچستان کے علاقے چمن میں شدید برفباری کے باوجود فریضہ انجام دینے والے پولیو رضاکاروں نے سب کے دل جیت لیے۔

چمن کی یونین کونسل میں پولیو رضا کار برفباری میں پھنسے مگر انہوں نے پریشانی کے بجائے اپنا کام جاری رکھا اور گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

پولیو رضاکاروں کی ویڈیو سامنے آئی تو سب نے اُن کی ہمت اور عزم کی تعریف کی جبکہ کچھ نے اُن کو احتیاط کا مشورہ بھی دیا۔

دوسری جانب چمن میں شدید برفباری سے توبہ اچکزئی میں آمدورفت کے راستے بند ہوگئے جس کے باعث درجنوں افراد پھنس گئے، جن میں بوڑھے اور بیمار افراد جبکہ بچے بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے