English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب حکومت نے سود کے کاروبار پر پابندی عائد کردی

القمر

 لاہور: پنجاب حکومت نے نجی سود کے کاروبار اور لین دین پر پابندی عائد کردی۔

قائم مقام وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ پنجاب میں نجی سود پر پابندی کا قانون نافذ ہونے کے بعد کئی گھر اجڑنے سے محفوظ رہیں گے۔

انہوں نے لکھا کہ ’سود ایک لعنت ہے اور دین اسلام میں اسے اللہ کے خلاف جنگ قرار دیا گیا ہے، نجی سود کے حوالے سے پابندی کا قانون دین کی خدمت ہے‘۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ ’سود پر پابندی سے ہم اللہ اور رسول ﷺ کے احکامات کی تعمیل کر کے سرخرو ہوئے ہیں‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سود کا کاروبار کرنے والوں کو روزقیامت کالے منہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ ہم نیک نیتی سے دین کا کام کررہے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے