ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سب سے زیادہ غلط معلومات کا شکار ہونے والا ملک ترکیہ  ہے، فخرالدین آلتون

صدارتی شعبہ  مواصلات کے ڈائریکٹر فخرالدین آلتون  کا کہنا ہے کہ  سب سے زیادہ غلط معلومات کا شکار ہونے والا ملک ترکیہ  ہے۔

فخر الدین آلتون نے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ ‘ آن لائن، میڈیا  میں نفرت  انگیز خبروں  کے خلاف پینل’  سےخطاب کیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بہت ساری تحقیقات میں سب سے زیادہ غلط معلومات کا سامنا کرنے والا ملک  ترکیہ ہے، التون نے کہا کہ آن لائن میڈیا میں نفرت انگیز  بیانات  کا  سب سے اہم ذریعہ تحریف جھوٹ کے زمرے میں  ہونے والا مواد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں آن لائن میڈیا کو محفوظ تر بنانا ہے، جس کے طول و عرض میں ذاتی حقوق سے لے کر سماجی نظم و نسق اور قومی سلامتی تک وسیع  پیمانے کی معلومات کی عکاسی ہوتی ہے۔”

"نفرت اندھی  ، بہری  اور اس کا ضمیر کمزور  ہوتا ہے، یہ ہمدردی  کا قتل کر دیتی ہے۔” کہنے والے جناب فخرالدین آلتون نے بتایا کہ  میڈیا کو معاشرے کی حساسیت، بنیادی توقعات اور ضروریات کو مدنظر رکھنا چاہیے اور احساس ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں