English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فوج کا چھاپہ،8 فلسطینی زخمی

القمر

اسرائیلی قوتوں  کے  مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر  نابلوس میں چھاپے کے دوران 8  فلسطینی زخمی ہو گئے۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے  یہودی آباد کاروں کے لیے  مذہبی رسومات کی ادائیگی  سہل بنانے کی غرض سے آج صبح مشرقی نابلوس  میں واقع مقام یوسف کے علاقے میں چھاپہ مارا۔

اس صورتحال پر فلسطینی   نوجوانوں  اور اسرائیلی  فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس پر  اسرائیلی  فوجیوں نے  اصلی اور دھاتی گولیوں سمیت اشک آور گیس کا استعمال  کیا جس پر فلسطینیوں نے فوجی گاڑیوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی اور ان پر پتھر اور بوتلیں بھی پھینکیں اور ٹائر جلائے۔

 فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں آٹھ فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ پینتیس فلسطینی آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے