آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔
***روزنامہ حریت: صدر ایردوان کا "14 مئی” پیغام
صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ میں ایک بیان میں کہا کہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔
***روزنامہ اسٹار : "وزیر چاووش اولو کا امریکہ کو واضح پیغام”
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ترکیہ-امریکہ اسٹریٹجک میکانزم II۔ وزارتی اجلاس کے دائرہ کار میں دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے ۔ دو طرفہ ملاقات کے بعد، وزیر چاووش اولو نے کہا، "F-16 کی جدید کاری اور نئے F-16 کی خریداری بھی ہمارے ایجنڈے میں اہم امور تھے ۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکی انتظامیہ سخت ترکیہ کا دفاع سے متعلق اچحا موقف اختیار کرتء ہے تو ایف -16 کے مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔
***روزنامہ خبر ترک : ” سویڈش ہم منصب سے متعلق آقار کا بیان”
وزیرِ قومی دفاع حلوصی آقار نے اپنے سویڈش ہم منصب پال جونسن کے ممکنہ دورہ ترکیہ کے حوالے سے کہا کہ ’منصوبہ بندی کی ہوئی ہے اور ، ہم پلان پر عمل کر رہے ہیں، اس کا تعین پیش رفت کے مطابق کیا جائے گا۔
***روزنامہ صباح :” مشینری کی برآمدات نے ریکارڈ قائم کر دیا”
ترکی کی مشینری کی برآمدات 2022 میں 9.6 فیصد اضافے کے ساتھ 25.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور اس طرح نیا سالانہ ریکارڈ قائم ہوا ہے اور سب سے زیادہ مشینری اب جرمنی کو برآمد کی جا رہی ہے۔
***روزنامہ وطن: ” یورپ اور روس سے سیاحوں کی آمد جاری "
پروفیشنل ہوٹل منیجرز (POYD) کے صدر اولکائے آتماجا نے 2023 سے متعلق سیاحتی شہر انطالیہ کی توقعات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے 2023 کا آغاز بہت اچھا کیا۔ پہلے 15 دنوں کا ڈیٹا بہت اچھا ہے اور اس دوران ایک لاکھ سیاحوں ن کا تعلق روس اور یورپ سے ہے نے انطالیہ کا رخ کیا ہے۔
