جرمن چانسلر اولاف شُولز نے کہا ہے کہ امریکہ کے یوکرین کو ‘آبرمز’ محاربہ ٹینک دینے کی صورت میں ہی ہم ‘لیپرڈ’ ٹینک دے سکیں گے۔
روزنامہ سیوڈوئچے زائتنگ کے مطابق اولاف شولز نے منگل کے روز ٹیلی فونک مذاکرات میں امریکہ کے صدر جو بائڈن سے کہا ہے کہ ہم ، امریکہ کی طرف سے یوکرین کو ‘آبرمز ‘محاربہ ٹینک دئیے جانے کی صورت میں ہی اس ملک کو ‘لیپرڈ ‘ٹینک دے سکتے ہیں۔
خبر کے مطابق مذاکرات میں شولز کی طرف سے یہ شرط رکھے جانے کے باوجود بائڈن نے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی۔
واضح رہے کہ خاوس۔مفائی ویگمان کمپنی نے آج تک تقریباً3600 لیپرڈ۔2 جنگی ٹینک بنائے ہیں جن میں سے زیادہ تر یوکرین کو دے دئیے گئے ہیں۔
جرمن فوج کے پاس تقریباً 300 لیپرڈ ٹینک ہیں۔ ملکی ذخیرے کے لیپرڈ ٹینکوں کو کسی دوسرے ملک کو دینے کے لئے جرمنی کی منظوری کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ جرمنی نے تقریباً 2 ہفتے قبل جاری کردہ اعلان میں کہا تھا کہ یوکرین کو 40 عدد میرڈر بکتر بند محاربہ گاڑیاں دی جائیں گی۔
