English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر پوتین کو قائل کرنا ہوگا کہ وہ جنگ نہیں جیت پائیں گے:اسٹولٹن برگ

القمر

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے  اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ یوکرین کو ہنگامی طور پر مزید اسلحہ بھیجنا ہوگا۔

اسٹولٹن برگ نے عالمی اقتصادی فورم کے  امن و سلامتی کی بحالی  سے متعلق ایک پینل میں شرکت کی ۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ صدر پوتین نے اگر یوکرین کے خلاف جنگ جیت لی تو یہ دنیا کے لیے خطرناک ہوگا کیونکہ ایسی صورت حال میں صاحب اختیار عالمی لیڈر قوانین کی پروا کیے بغیر اپنی طاقت کا بھرپور استعمال کر سکیں گے، اگر مذاکرات میں پرامن حل چاہتے ہیں تو صرف ایک ہی راستہ بچا ہے وہ یہ کہ  یوکرین کو عسکری امداد دی جائے، یاد رہے کہ امن کا راستہ اسلحے سے  ہوکر جاتا ہے لیکن صدر پوتین کو بھی اس بات کا قائل کرنا ہوگا کہ وہ یہ جنگ نہیں جیت پائیں گے۔

 اسٹولٹن برگ نے  ترکیہ کی سلامتی سے متعلق خدشات پر کہا کہ  نیٹو ممالک میں  دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ترکیہ رہا ہے ،پی کےکے کو نیٹو کے اتحادی ممالک حتی فن لینڈ اور سویڈن نے عرصہ دراز سے ایک دہشت گرد تنظیم قبول کر رکھا ہے، روس اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ اگر اس نے فن لینڈ اور سویڈن پر حملہ کیا تو نیٹو خاموش رہے گا،یہ دونوں ممالک  نیٹو رکنیت کے امیدوار ہیں جنہیں ہماری حمایت و اعانت حاصل رہے گی ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے