English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین: برفانی تودہ سرنگ کے منہ پر آ گِرا، 8 افراد ہلاک

القمر

چین کے تبت خودمختار علاقے میں سُرنگ کے اخراج کے حصے میں سڑک پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی محکمہ برائے آفات و ہنگامی حالات کے جاری کردہ بیان کے مطابق پہاڑی ڈھلوانوں سے ٹوٹنے والے برفانی تودے نے نینگچی شہر کے مرکز کو تحصیل میڈونگ سے منسلک کرنے والی سرُنگ کے اخراج کے حصے کو بند کر دیا اور بعض گاڑیاں برف تلے دب گئی ہیں۔

بیان کے مطابق تلاش و بچاو کے کاموں کے لئے 131 رضا کاروں اور 28 گاڑیوں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس وقت تک 8 افراد کی لاشیں برف سے نکالی جا چکی ہیں تاہم لاپتہ افراد کی تعداد کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے