ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیسپروم آج یورپ کو 23 فیصد کم گیس فراہم کرے گی

روس انرجی کمپنی گیسپروم آج یورپ کو براستہ یوکرین، کل کے مقابلے میں، 23 فیصد کمی کے ساتھ 25،1 ملین مکعب میٹر گیس فراہم کرے گی۔

گیسپروم کی طرف سے روسی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین نے کمپنی کی، ‘سوہرانیوکا’ ڈسٹری بیوٹر نقطے سے، گیس ترسیل کی طلب مسترد کر دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ’ سُوچا   ‘مرکز  سے گیس کی ترسیل جاری رہے گی اور آج  ترسیل کی مقدار 25،1 ملین مکعب میٹر ہو گی۔

اس طرح براستہ یوکرین یورپ کے لئے گیس کی ترسیل 18 جنوری کے مقابلے میں 23 فیصد کم ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ یوکرین نے مئی 2022  میں یورپ جانے والی روسی گیس کے ایک تہائی کے ترسیلی مرکز ‘سوہرانیوکا ‘سے گیس کی ترسیل بند کر دی تھی۔

اس وقت گیسپروم کمپنی صرف براستہ یوکرین، یورپی  علاقوں کے لئے  ،گیس کی ترسیل کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں