ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغربی ممالک نے اگر یوکرین کو ٹینک دیئے تو نتائج سنگین ہونگے: کریملن ترجمان

کریملن ترجمان دیمیتری پیسکوف  نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے یوکرین کےلیے ٹینکوں کی فراہمی صورت حال کو مزید خراب کر دے گی ۔

 پیسکوف نے ماسکو میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ  بعض مغربی ممالک کو یوکرین کےلیے ٹینکوں کی فراہمی کو اتنا بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کرنا چاہیئے،اس طرح کی ترسیل حالات نہیں بدل سکتی،ماہرین اس قسم کی ترسیل اور اس سے وابستہ  دشواریوں سے با خبر ہوتے ہیں،ان تمام ٹینکوں کو مرمت اور جدید بنانےکی ضرورت ہے ۔

ترجمان نے خبردار کرتےہوئے بتایا کہ ٹینکوں کی فراہمی سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے، میں پھر کہوں گا کہ ٹینکوں کی فراہمی حالات نہیں بدل سکتی اور یہ پیش رفت یوکرینی عوام کےمسائل میں مزید اضافہ کردے گی، نیٹو وقت کے ساتھ ساتھ یوکرین میں مداخلت بڑھا رہا ہے جن کا ہمیں علم ہے، جرمنی میں واقع امریکہ کے رام اسٹائن فوجی اڈے  پر یوکرینی رابطہ گروپ کی ملاقاتیں اہم موضوع ہیں جو کہ  لیوپارڈ ٹینکوں کی فراہمی سےمتعلق  مشاورت کریں گے۔

 واضح رہے کہ جرمن چانسلر اولاف شولز نے گزشتہ بدھ کے روز ڈاوس میں ہوئے اجلاس کے دوران  یوکرین کو دوعدد لیوپارڈ ٹینکوں کی فراہمی سے متعلق حامی بھرنے سے انکار  لیکن فن لینڈ اور پولینڈ نےاسے قبول کیا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں