روسی شہر انگارسک میں تیل بھرنے کے کارخانے میں ریلوے ٹینکوں میں فلنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی اور 3 ٹینک ناقابل استعمال ہو گئے۔
روس کے علاقے ارکتسک سے منسلک انگارسک شہر کے صنعتی کارخانے میں ریلوے ٹینکروں میں تیل بھرنے کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔
آگ کے شعلے دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئے اور علاقے سے گھنا دھواں اٹھنے لگا
تقریباً 2 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت کے ارکتسک ریجنل آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریلوے کے 3 ٹینک مکمل طور پر جل گئےہیں اور کارخانے کا 400 مربع میٹر کا علاقہ ناقابل استعمال ہو گیا ہے۔
آگ لگنے کی وجہ کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔