ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک وزیر خارجہ کی امریکہ میں مصروفیات

وزیر خارجہ میولود چاوش  اولو نے اپنے دورہ امریکہ  کے آخری دن وسیع پیمانے کی سفارتی ملاقاتیں  سر انجام دیں۔

میولود چاوش اولو نے اقوام متحدہ کی 77 ویں جنرل اسمبلی کے چیئرمین  Csaba Körösi کے ساتھ "زیرو ویسٹ اقدام” پر تبادلہ خیال کیا۔

چاوش اولو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ   ہم نے کوروسی کے ساتھ محترمہ امینہ ایردوان  کی قیادت میں   داغ بیل ڈالے گئے زیرو ویسٹ اقدام پر بات چیت کی ہے۔

اس ملاقات میں ترکیہ کی ثالثی میں  اناج راہداری معاہدہ  سمیت شام میں انسانی امداد معاملات پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر  خارجہ نے نیویارک میں ٹرکش  ہاؤس میں اپنی  مصروفیات جاری رکھیں۔ یہاں پر امریکہ اور کینیڈا میں متعین  ترک قونصل جنرلوں سے  ملاقات کرنے والے  چاوش اولو نے  کہا کہ ہم دنیا کے ہر مقام پر اپنے شہریوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

امریکہ میں شامی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرنے والے  ترک وزیر  نے بعد میں اپنی ٹویٹ میں کہا  کہ ، "ہم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق سیاسی عمل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیاہے۔”

دورہ امریکہ  کا سماجی   رابطوں کے پیج پر  شائع کردہ ایک ویڈیو کلپ کے ہمراہ جائزہ پیش کرنے والے  چاوش اولو کا کہنا تھا کہ "یہ ملاقاتیں  دو طرفہ تعلقات کے اعتبار سے سود مند ثابت ہوئی ہیں۔”

ترک وزیر  نے بتایا کہ ایف۔16 لڑاکا طیاروں  کی تجدید اور نئے ایف۔16 طیاروں کی خرید سے  متعلق  معاملہ ایجنڈے کی اہم شقوں میں سے ایک تھا۔ سویڈن اور  فن لینڈ کے سلسلہ رکنیت  نیٹو  کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے ، اور   ہم نے شام  کے تناظر میں دہشت گرد تنظیم PKK۔ وائے پی جی  سے تعاون کے خاتمے کی ضرورت کا بھی اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں