ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قرآن کے ساتھ دشمنی نہیں دوستی کریں: علی ارباش

ترکیہ محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ارباش نے انتہائی دائیں بازو کے حامی سیاست دان راسموس پیلوڈین کی طرف سے، ترکیہ اسٹاک ہوم سفارت خانے کے سامنے اور سویڈن حکومت کی اجازت سے،  قرآنِ کریم پر گستاخانہ حملے کے خلاف  ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

علی ارباش نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں "آو قرآن دوستو، نمازِ فجر کے بعد قرآن پڑھیں” کے الفاظ کے ساتھ ہر ایک کو مساجد میں قرآن خوانی کی دعوت دی ہے۔

اس دعوت کے بعد ملک بھر کی تمام مساجد میں عوام جوق در جوق نمازِ فجر کے لئے جمع ہوئے۔

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ارباش نے انقرہ کی حاجی بائرام جامع مسجد میں نمازِ فجر کی امامت کی اور شہریوں کے ساتھ مل کر دعا کی۔

نمازیوں کے لئے خطبے میں انہوں نے کہا ہے کہ اس دنیا  کے باسیوں کی حیثیت سے ہم ایک دوسرے کے دین، کتاب اور نسل کا احترام کرنے پر مجبور ہیں۔ اسلام نے حالت جنگ تک میں بعض  چیزوں کو نقصان پہنچانے سے منع کیا ہے ۔ ان میں  بچے، عورتیں، عبادت گاہیں اور مختلف عقائد کے حامل لوگوں کی مقدس کتابیں  بھی شامل ہیں۔

ارباش نے کہا ہے کہ "باہم مِل جُل کر رہنے کی اہم ترین شرائط میں سے ایک یہ ہے کہ انسانوں کے عقائد، نسل اور رنگ کا احترام کیا جائے۔ آپ بھی قرآن کے ساتھ دشمنی نہیں دوستی کریں”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں