ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیلی فورنیا کے ایک فارم ہاوس پر مسلح حملہ ،7 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا  میں ہوئے مسلح حملوں میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ حملے ہاف مون بے نامی شہر کے دو مختلف علاقوں میں پیش آئے۔

سب سے پہلے ایک فارم ہاوس پر چار افراد کو اور بعد ازاں اسی فارم ہاوس کے قریب دیگر تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔

سڑسٹھ سالہ حملہ آور کا نام ژاو چُن لی بتایا گیا ہے جسے پولیس نے پارکنگ لاٹ میں کھڑی ایک گاڑی  سے گرفتار کرتے ہوئے اس کے پاس موجود اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

 پولیس کا شبہ ہے کہ  حملہ آور اسی فارم ہاوس کا ملازم ہو سکتا ہے ۔

امریکہ میں سال نو کے آغاز سے اب تک  اڑھتیس بار مسلح حملے ہو چکے ہیں۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں