English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ایئرپورٹ سے بنکاک جانے والے مسافر سے ایک لاکھ سے زائد ڈالر اور سونا برآمد

القمر

  کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بنکاک جانے والے مسافر سے 1 لاکھ 15 ہزار امریکی ، 31 ہزار کینیڈین ڈالر اور 50 گرام سونا برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر راحیل نے یہ تمام نقدی اور سونا اپنے بیگ میں مہارت سے چھپا رکھا تھا تاہم اے ایس ایف کے عملے نے پروفیشنل مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامان کی تلاشی کے دوران نقدی اور سونا برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

یاد رہے کہ مذکورہ نقدی اور سونے کی پاکستانی روپوں میں مالیت 3 کروڑ اور 26 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ نقدی اور سونے سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے