English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ کے پہلے محارب ڈرون طیارے کی دوسری کامیاب تجرباتی پرواز

القمر

ترکیہ کے پہلے محارب ڈرون طیارے ‘بائراکتار قزل الما’  نے اپنی دوسری پرواز میں سسٹم کی شناخت کا ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

ڈرون طیاروں کی پیداواری کمپنی بائکار نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” کمپنی کے مکمل طور پر ذاتی سرمائے کے ساتھ تیار کردہ اور مکمل طور پر مقامی، ترکیہ کے پہلے، ڈرون محارب طیارے بائراکتار قزل الما نے دوسری اور سسٹم شناخت تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے”۔

بائکار انتظامی کمیٹی کے سربراہ اور ٹیکنالوجی لیڈر سلجوق بائراکتار نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” ہمارے بائراکتار #KIZILELMA نے  تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ اللہ اس کے آفاق کو کشادہ کرے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے