ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شرح سود میں اضافہ کاروبار مخالف اقدام ہے، ایف پی سی سی آئی

کراچی: وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے 17 فیصد کر دینے کو کاروبار مخالف اور معاشی ترقی کے مخالف قرار دے دیا۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹ(bps) اضافے کے ساتھ 17 فیصد کر دینے کو کاروبار مخالف اور معاشی ترقی کے مخالف قرار دیتے ہوئے اپنی گہری مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے تاجر، صنعتکار اوربز نس کمیونٹی صدمے کا شکار ہے اور اب پریشان ہے کہ معاشی سرگرمیوں، پاکستان میں کاروبار کومنافع بخش رکھنے اور برآمدات پر اس کے ناگزیر منفی اثرات سے کیسے نمٹا جائے گا، ان حالات میں کہ درآمد کنندگان، صنعتکاروں اور ایس ایم ایز کے لیے کسی قسم کا حکومتی تعاون، مراعات یا سہولیات موجود نہیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں