ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی سے بچوں کی فحش ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار

 راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سیل نے انٹرنیٹ کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کی فحش ویڈیوز شیئر کرنے والے ملزم کو دھر لیا ہے۔

ایف آئی اے اہلکاروں نے ملزم سلطان محمود کو راولپنڈی سے گرفتار کیا ہے، جس کے موبائل فون سے چائلڈ پورنوگرافی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے زیر استعمال موبائل فون کے قبضے میں لیکر فرانزک کےلیے بھیجوا دیا گیا جب کہ گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں