ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی اسپین میں چھرا گھونپنے کا واقعہ ،1راہب ہلاک،4 افراد زخمی

جنوبی اسپین میں واقع کادیز کے قصبے الجیسیراس میں دو گرجا گھروں میں چھرا گھونپنے کے   واقعے میں ایک راہب ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے۔

 ہسپانوی پریس  کے مطابق، الجیراس میں مقامی وقت کے مطابق شب ساڑھے نو بجے کے قریب دو گرجا گھروں پر حملہ کرنے والے ایک شخص نے چھرا کے وار کرتےہوئے ایک  راہب کو ہلاک جبکہ چار دیگر افراد کو زخمی کر دیا ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  حملہ آور  اور راہب کے درمیان تکرار نے طول اختیار کرلی تھی جس پر حملہ آور نے بے قابو ہوکر راہب کو چھرا گھونپ کر موقع پر ہی ہلاک  کر دیا ۔

 اسی حملہ آور نے  ایک دوسرے  گرجا گھر  جا کر وہاں کے راہب اور دیگر تین افراد کو زخمی کر دیا  جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

 سرکاری ٹی وی چینل  آر ٹی وی ای کا کہنا ہے کہ  حملہ آور کی شناخت ایک پچیس سالہ مراکشی نژاد باشندے کے طور پر ہوئی ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں