ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلغاریہ کے لیے ترکیہ سیاحتی لحاظ سے ترجیحاتی ملک ہے : وزیر سیاحت ایلن دیمتروف

بلغاریہ کے وزیر سیاحت ایلن دیمتروف نے کہا کہ ترکی سیاحت میں ان کا ملک کا ترجیحی شراکت دار ہے۔

ایلن دیمتروف ان خیالات کا اظہار  استنبول میں انوسٹ بلغاریہ  ایجنسی کے زیر اہتمام "انٹرنیشنل بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

دیمتروف نے کہا کہ "ترکی سیاحت کے شعبے میں بلغاریہ کا بنیادی شراکت دار ہے” اور موجودہ مشکلات کے پیش نظر دوطرفہ تعلقات کی اہمیت مزید مضبوط ہو جائے گی۔

دیمتروف نے کہا کہ وہ دو ہفتے بعد استنبول میں بلغاریہ-ترک مشترکہ سیاحتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس منعقد کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ حالیہ برسوں میں بلغاریہ  سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں تیسا بڑا ملک ہے۔  یہ اعداد و شمار واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ  ٹورازم مارکیٹ بہت متحرک ہے اور اسے مزید بہتر بناتے ہوئے مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ماہ  فروری سے ترکیہ میں   بلغاریہ کے سیاحتی اتاشی کو تعین کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں