ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسمبلی کی33 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن 16مارچ کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی،ملتان سمیت قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کراسکیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن 33حلقوں میں امیدواروں کو انتخابی نشانات 23 فروری کو جاری کرے گا۔

شیڈول کے مطابق ان 33 نشستوں میں کراچی کے 9، راولپنڈی کے 5، اسلام آباد کے 3، لاہور اورملتان کے دو دو حلقے شامل ہیں۔ بلوچستان کے ایک حلقے این اے 265 کوئٹہ میں 16 مارچ کو الیکشن ہوگا. اس کے علاوہ جہلم، بھکر اور ڈی جی خان کی ایک ایک نشست پر بھی 16مارچ کو پولنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ان 33 حلقوں سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس کے نتیجے میں نشستیں خالی ہوئی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تمام 33 حلقوں سے اکیلے الیکشن لڑںے کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں