ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: یوکرین کو ابرامز کی فراہمی میں کئی ماہ لگ جائیں گے

امریکہ وزارت دفاع ‘پینٹاگون’ نے کہا ہے کہ یوکرین کو ایم ون ابرامز ٹینکوں کی فراہمی میں کئی ماہ کا عرصہ لگے گا۔

پینٹاگون کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے کہا ہے کہ "امریکہ کے پاس ٹینکوں کا اضافی ذخیرہ موجود نہیں ہے۔ یوکرین کے لئے نئے ٹینک خریدے جائیں گے لہٰذا ایم ون ابرامز  کی یوکرین کو ترسیل میں کئی مہینے لگ جائیں گے”۔

سبرینا سنگھ نے کہا ہے کہ ٹینک یوکرین سکیورٹی امدادی فنڈ سے خریدے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں ان ٹینکوں کے استعمال اور دیکھ بھال کے تربیتی مراحل کے تعین کے لئے بھی کاروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ، یوکرین کو ‘لیپرڈ 2’ ٹینکوں کی فراہمی کے معاملے میں، جرمنی کے اندیشے رفع کرنے کے لئے یوکرین کو ایم ون ابرامز ٹینک بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں