ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کی کشمیر پر پاکستان کی قرارداد متفقہ منظوری

اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین نے کشمیر پر پاکستان کی قرارداد کی متفقہ طورپر منظوری دے دی ہے جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ اور اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد الجزائر میں ہونے والے اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے 17ویں اجلاس میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے پیش کی۔

قرارداد میں عالمی برادری سے بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں بے لگام مظالم ،علاقے کے سیاسی نقشے کی تبدیلی اور اس کے اتحاد کے خلاف اقدامات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ قرارداد کانفرنس کے آخری اجلاس میں پیش کی جائیگی جہاں سے منظوری کے بعد اس کو کانفرنس کے حتمی اعلامیے میں شامل کیا جائیگا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زاہد درانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کی طرف سے قرارداد کی منظوری بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت کی طرف عالمی برادری کی توجہ دلانے میں اہم کردار ادا کریگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں