ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف -16 طیاروں سے متعلق پیشگی شرائط نا قابالِ قبول ہیں: ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن، امریکہ سے F-16 طیاروں کی خریداری کے حوالے سے  پیشگی شرائط  کے  دعووں کے بارے میں کہا ہے کہ  یہ پیشگی شرائط  ترکیہ کے لیے ہرگز قابل قبول نہیں  ہیں۔

ابراہیم قالن نے دارالحکومت انقرہ میں ان  دعوؤں کے بارے میں  کہ  امریکہ کو سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت کے لیے F-16 معاہدے کے لیے منظوری درکار ہوگی سے متعلق ایجنڈے  کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ہم F-16 پروگرام کو اپنی فضائی طاقت بڑھانے کے متبادل کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اگر امریکہ شرائط عائد کرتا ہے اور اس طرح کے نقطہ نظر  سے مذاکرات کرتا ہے تو  ہم اپنے راستے پر چلتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم   صدر جو بائیڈن انتظامیہ  کی سوچ اور کانگریس کی خواہش کو  اچھی طرح جانتے ہیں، لیکن اگر وہ اس قسم کی شرائط پیش کرتے ہیں  اور اس کے ساتھ ہی ساتھ  وہ  یونان کی F35 کی درخواست کا مثبت جواب دیتے ہیں، تو ظاہر ہے  امریکہ  اس طرح کرنے سے  نیٹو اتحاد میں اپنی غیر جانبدارانہ پوزیشن کھو دے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں