English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوٹیلٹی اسٹورز  پر ایک بار  پھر خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

القمر

یوٹیلٹی اسٹورز  پر ایک بار  پھر خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا  جس کے  بعد دودھ کی قیمت میں 10 اور گھی کی قیمت میں 160 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔جاری دستاویز کے مطابق  یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مسالحہ جات، نمک، اچار، جوتوں کی پالش سمیت،کپڑے،برتن دھونے کا صابن، مشروبات، ٹوتھ پیسٹ اور کسٹرڈ کی قیمتوں میں  اضافہ کیا گیا  ہے۔

 جاری دستاویز کے مطابق  قیمتوں میں اضافے کے بعد  ایک لیٹردودھ 10  ، کیچپ 30   اور کولڈ ڈرنکس کی ڈیڑھ لیٹر بوتل 10 روپے مہنگی کردی گئی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دیسی گھی کی فی کلو قیمت میں160 ، میکرونی45 ، چلی گارلگ ساس40 ،  بریانی مصالحہ10 اور اچارکی قیمت میں87 تک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔دستاویز کے مطابق کپڑے دھونے کا ایک کلو کا پاؤڈر41  ، ٹوتھ پیسٹ 20، ٹوائلٹ کلینرکی قیمت میں17 اور  جوتوں کی 90 ایم ایل کی پالش 61 روپے مہنگی کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے