آذربائیجان میں ایران کے جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن میں 39 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
آذربائیجان وزارت داخلہ سے موصول معلومات کے مطابق کل، دارالحکومت باکو اور دیگر علاقوں میں بعض اداروں اور کاروباری مراکز کے خلاف ،شروع کئے گئے آپریشن میں "دین کے پردے میں فرقہ وارانہ کاروائیوں میں ملوّث” 39 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مذکورہ زیرِ حراست افراد کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ افراد ایران کے حق میں پروپیگنڈہ کر رہے تھے، آذربائیجان میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کے خواہش مند تھے، ایران خفیہ ایجنسی کی طرف سے سونپے گئے فرائض ادا کر رہے اور ایجنسی کو معلومات فراہم کر رہے تھے۔
آذربائیجان وزارت خارجہ نے جن اداروں کے خلاف آپریشن کیا ہے ان میں ایران کی حامی "سلام نیوز” خبر رساں ایجنسی اور "انتظار” ٹیلی ویژن چینل بھی شامل ہے۔
