ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر رجب طیب ایردوان کا یورپ کے دیگر سربراہان کے مقابلے میں پلہ بھاری ہے

 

بیلجین سرکاری   ٹیلی ویژن  RTBF  نے اعلان کیا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان   یورپ کے دیگر سربراہان  کے  کامیاب نہ ہونے والے امور میں  کامیابی  حاصل کرنے والے اور ٹھوس نتائج   تک پہنچنے والے ایک  اہم رہنما ہیں۔

اسی چینل کے مطابق ترکیہ میں  صدارتی انتخابات  عالمی ایجنڈے کے نمایاں معاملات می   شامل ہیں۔

RTBF  نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کردہ  خبر میں 14 مئی کو  منعقد کیے جانے کی منصوبہ بندی ہونے والے انتخابات کے خطہ یورپ پر اثرات پر بھی  ایک جائزہ پیش کیا ہے۔

خبروں میں یہ تبصرہ کیا گیا کہ صدر ایردوان  نے خاص طور پر بین الاقوامی سطح پرتوازن کے قیام کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

برسلز یونیورسٹی میں شعبہ سوشیالوجی  کی پروفیسر فیروزہ نہاوندی اس طرف توجہ مبذول کرائی ہے  کہ  ایردوان، دیگر یورپی رہنماؤں کے برعکس، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

نہاوندی کے مطابق ایردوان  ایک اہم رہنما ہیں جو اپنی متوازن سیاست سے ٹھوس نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹیلی ویژن چینل نے   انتخابات کے ملکی معیشت پر ممکنہ  اثرات پر بھی اپنا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ میں  متعدد یورپی فرمیں  سرگرم ہیں  اور اسی طرح  یورپ میں  ترک  باشندوں نے  سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

یہ تبصرہ کیا گیا ہے کہ ایردوان کے وجود سے  انتخابات کے بعد  دونوں طرفین کو  اقتصادی فائدے پہنچیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں