English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عسکری امداد کی پہلی کھیپ میں ہم 120 سے 140 عدد ٹینک وصول کریں گے: کولیبا

القمر

یوکرین کے وزیر خارجہ دمائترو کولیبا نے کہا ہے کہ یوکرین کو فراہم کی گئی عسکری امداد کی پہلی کھیپ میں ہم،  120 سے 140 عدد تک مغرب ساختہ، ٹینک وصول کریں گے۔

کولیبا نے کہا ہے کہ فی الوقت ٹینک اتحاد میں 12 ملک شامل ہیں لیکن ان ممالک کو اتحاد کہنا قبل از وقت ہو گا کیونکہ ان میں سے بعض کا، اپنے داخلی مراحل سے ہم آہنگ شکل میں، سرکاری فیصلے کرنا ضروری ہے۔

متوقع عسکری امداد کی پہلی کھیپ میں یوکرین ، 120 سے 140 عدد تک، مغرب ساختہ جدید ٹینک وصول کرے گا۔ ان ٹینکوں میں لیپرڈ 2 ، چیلنجر 2، ایم ون ابرامز شامل ہیں علاوہ ازیں ہم ‘لکلر’ ٹینکوں کی بھی امید رکھتے ہیں”۔

کولیبا نے کہا ہے کہ "ہم، ٹینک اتحاد کو وسیع کرنے کے لئے، کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری طرف یوکرین صدارتی دفتر کے مشیر میخائل پوڈولیاک نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس کے مستقل حملوں نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ ملک امن کے لئے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  فرنٹ لائن کے شہروں پر منّظم بمباری ، محاذ پر فوجی ساز و سامان  اور گولہ بارود کی تعداد میں ا ضافہ، فوجی یونٹوں کی مختلف اطراف میں تعیناتی  اور روس میں محاذ پر جانے کو لازمی قرار دیا جانا، ان سب سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس امن کے لئے تیار نہیں ہے۔ بالکل برعکس یہ اقدامات بڑے پیمانے کی جنگ کے اشارے ہیں۔ لہٰذا یوکرین کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہے اسلحہ، اسلحہ اور اسلحہ”۔

دونیتسک کے گورنر پاولو کائرلینکو نے بھی ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ باہموت جو کبھی ایک پُر سکون شہر تھا اسے قابض روسیوں نے ایک ویرانے میں بدل دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ چند مہینوں سے قابض روسی مقصدی شکل میں باہموت سے گزر کر انسانوں کو ہلاک کر رہے ہیں۔

پاولو کائرلینکو نے کہا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے