ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

"براعظم امریکہ کا سب سے بڑا قید خانہ کس ملک میں کھولا گیا" جاننا چاہیں گے؟

براعظم امریکہ کا سب سے بڑا قید خانہ وسطی امریکی ملک السلواڈور میں کھل گیا ہے۔

السلواڈور کے صدر نائب بوکیلے نے  توکولوکا وادی میں اس قید خانے کا افتتاح کیا جو کہ 166 ہیکٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور جس میں 40 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔

صدر نے اپنی  ٹویٹ میں بتایا کہ اس کی تعمیر کا  مقصد مختلف جتھوں کی ملک میں شرپسندیوں کو روکنے میں مدد کرنا ہے جو کہ  براعظم امریکہ کا سب سےبڑا قید خانہ بھی ہوگا ،ہم نے یہ قید خانہ انسداد دہشتگردی کےمرکز کے طور پر کھولا ہے جو  کہ  سات ماہ کے قلیل عرصے میں تعمیر کیا گیاہے ۔

نائب وزیر برائے انصاف و تحفظ عامہ   اوسیریس لونا نے بھی بتایا کہ اس قید خانے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا جہاں 600 فوجی اور ڈھائی سو پولیس اہلکار مامور ہونگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں