ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جواد سہراب ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جواد سہراب ملک کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔

جواد سہراب ملک کی تقرری کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جواد سہراب ملک کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
جواد سہراب ملک وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی ٹاسک پر کام کریں گے، انہوں نے بطور معاون خصوصی مراعات لینے سے انکار کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں