ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلغاریہ کے ساتھ دفاعی صنعت میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا: فواد اوکتائے

نائب صدر فواد اوکتائے نے بلغارئین ہم منصب ایلیانا یاتووا سے ملاقات کی ۔

 انقرہ میں  ایوان صدر میں ہوئی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات  کے فروغ  کو جاری رکھنے کا اظہار کیا گیا۔

 ترک نائب صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ بلغاریہ کے ساتھ  تعلقات کی اہمیت اور ان کی استعداد  کے تناظر میں انہیں مزید فروغ حاصل ہوگا،ترکیہ دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون اور بلغارئین فوج کو جدید بنانے کے لیے ہر ممکنہ تعاون کر سکتا ہے۔

 اس موقع پر مہمان نائب صدر  ایلیانا یاتووا  نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران ترک صدر ایردوان کی امن کےلیے کوششیں قابل تعریف ہیں۔

ملاقات میں اس کے علاوہ ،انسداد دہشتگردی اور غیر قانونی ہجرت کو روکنے سمیت  دفاعی شعبے میں  بھی تعاون کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں